دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا کی ضمانت کی درخواست کی شدید مخالفت کیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے کے. کویتا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
خبروں کے مطابق ای ڈی و سی بی آئی نے عدالت میں کے. کویتا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالے کے اس معاملے میں وہ اہم سازش کاروں میں سے ایک ہیں۔ اگر انہیں ضمانت دی جاتی ہے تو وہ گواہوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ہی ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نیز تفتیش میں رخنہ بھی ڈال سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو دہلی آبکاری بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی معاملے میں اروند کیجریوال بھی گرفتار ہیں۔ ای ڈی نے کے. کویتا کو اس معاملے میں دو سمن جاری کیے تھے مگر وہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ان سمن کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر سپریم کورٹ نے سماعت 19 مارچ 2024 تک ملتوی کر دی تھی، اور اس سے قبل 15 مارچ کو ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593118