Friday, January 9, 2026
ہومNationalجے ایس ایس سی۔سی جی ایل امتحان سے متعلق عرضی خارج

جے ایس ایس سی۔سی جی ایل امتحان سے متعلق عرضی خارج

سپریم کورٹ نےہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیا

نئی دہلی،رانچی، 05 جنوری (یواین آئی) جے ایس ایس سی۔سی جی ایل امتحان معاملے میں سپریم کورٹ نے پیر کو اس عرضی کو خارج کر دیا، جس میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ریاستی حکومت اور امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سنایا۔ عدالت نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی قسم کی قانونی خامی نہیں ہے، اور اس کے ساتھ ہی اپیل گزاروں کی عرضی خارج کر دی گئی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 دسمبر کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے ایس ایس سی۔سی جی ایل امتحان معاملے میں فیصلہ سنایا تھا۔ ہائی کورٹ نے 10 طلبہ کے نتائج پر روک لگاتے ہوئے باقی کامیاب امیدواروں کی تقرری کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے غیر مطمئن بعض طلبہ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ عرضی گزاروں کا کہنا تھا کہ وہ انصاف کی آخری امید لے کر سپریم کورٹ پہنچے ہیں اور انہیں وہاں سے غیر جانبدار اور منصفانہ فیصلے کی توقع ہے۔اسی دوران جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) نے کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کر دی اور ریاستی حکومت نے تقرری نامے بھی سونپ دیے۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کامیاب امیدواروں کی جانب سے ایڈووکیٹ امریتانش وتس نے موقف پیش کیا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب جے ایس ایس سی۔سی جی ایل تقرری کے عمل پرمنڈلایا ہوا ابہام ختم ہو گیا ہے اور تقرر امیدواروں کے مستقبل کی راہ صاف ہو گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات