سری لنکا کا ہندوستان کی پڑوس کی پہلی پالیسی، ویژن مہاساگر میں خاص مقام ہے: وزیراعظم
کولمبو، 5/ نئی دہلی اپریل (یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے سیکورٹی مفادات یکساں ہیں، ان کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ایک سچے پڑوسی اور دوست کے طور پر ہندوستان ہر مشکل صورتحال میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔مسٹر مودی جو سری لنکا کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کو یہاں صدر انورا ڈسانائیکا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان کے موقع پر کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان صدیوں پرانے روحانی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے وژن کو اپنایا ہے اور "ہم اپنے شراکت دار ممالک کی ترجیحات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔" انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک اپنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی اور جناب مودی نے ماہی گیروں کی فوری رہائی اور ان کی کشتیوں کی واپسی پر زور دیا۔مسٹر مودی نے کہا، "میں سری لنکا کے لوگوں کے صبر اور حوصلے کی تعریف کرتا ہوں اور آج سری لنکا کو ترقی کی راہ پر واپس دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم نے ایک سچے پڑوسی اور دوست کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ 2019 کا دہشت گرد حملہ ہو، کووڈ کی وبا ہو یا حالیہ معاشی بحران، ہم سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہر مشکل حالات میں ہیں۔"
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی پڑوس سب سے پہلےکی پالیسی اور ویژن مہاساگر میں سری لنکا کا ایک خاص مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ‘ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، کے وژن کو اپنایا ہے اور اپنے شراکت دار ممالک کی ترجیحات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہفتہ کو کولمبو میں ان کی ملاقات کے بعد سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان میں، پی ایم مودی نے کہا، “سری لنکا کا ہماری پڑوس کی پہلی پالیسی اور ویژن ‘مہا ساگر، دونوں میں ایک خاص مقام ہے… ہندوستان نے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، کے وژن کو اپنایا ہے اور اس کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم نے گزشتہ چھ مہینوں میں اپنے شراکت داروں کے قرضوں کو ترجیحات میں تبدیل کیا ہے۔ 100 ملین ڈالر کی گرانٹ سے سری لنکا کے لوگوں کو فوری مدد اور ریلیف ملے گا، اور ہم نے شرح سود کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آج بھی، ہندوستان سری لنکا کے ساتھ مضبوط کھڑا ہے۔” پی ایم مودی نے ڈیسانائیکے، سری لنکا کی حکومت اور سری لنکا کے عوام کا ‘ مترا وبھوشن میڈل، سے نوازنے پر شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہری دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، “آج صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے مجھے سری لنکا کے باوقار ‘ متر وبھوشن میڈل ‘ سے نوازا۔ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے، میں اس اقدام کے لیے سری لنکا کے صدر، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سری لنکا کے صدر ڈسانائیکے نے وزیر اعظم مودی کو غیر ملکی سربراہ مملکت مترا وبھوشن کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔ ڈسانائیکے نے کہا کہ پی ایم مودی اس اعزاز کے انتہائی مستحق ہیں۔ سری لنکا کے دورے پر پی ایم مودی نے کہا، “یہ میرا سری لنکا کا چوتھا دورہ ہے؛ میرا آخری دورہ 2019 میں ایک حساس وقت میں ہوا تھا۔ اس وقت، مجھے یہ یقین تھا کہ سری لنکا ابھرے گا اور مضبوط ہو گا۔ میں سری لنکا کے لوگوں کے صبر اور حوصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ آج، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ سری لنکا ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایک سچے پڑوسی کی طرح 2019 کا دہشت گردانہ حملہ ہو، کووڈ کی وبا ہو یا حالیہ مالیاتی بحران، ہم ہمیشہ سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔



