نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آبادیاتی تبدیلیوں پر تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو جلد سے جلد اپنی سفارشات دینے کو کہا ہے۔وزارت داخلہ نے بدھ کے روز بتایا کہ کمیٹی کے ارکان نے مسٹر شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے خیر سگالی ملاقات کی۔ انہوں نے ہوم سکریٹری کو کمیٹی کو اس کے کام کاج میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔کمیٹی نے مسٹر شاہ کو بتایا کہ وہ زمینی سطح سے براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرے گی۔ ساتھ ہی وہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں سے بھی بات چیت کرے گی تاکہ آبادی میں تبدیلی سے جڑے موضوعات پر معلومات لی جا سکیں۔ کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کو زیادہ بامقصد اور معلوماتی بنانے کے لیے، ان سے ضروری معلومات پہلے سے حاصل کرنے کی خاطر ایک تفصیلی سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ کمیٹی کو اس کے روزمرہ کے کام کاج اور دوروں کے دوران ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ وزیر داخلہ نے کمیٹی کو جلد سے جلد اپنی سفارشات دینے کی تجویز بھی دی۔وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے گزشتہ برس 15 اگست کو یوم آزادی پر اس کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے غیر قانونی ہجرت اور دیگر غیر معمولی وجوہات سے ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے اور ان سے نمٹنے کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جسٹس پرکاش پربھاکر ناوڈیکر (سبکدوش) کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ مردم شماری کمشنر کے علاوہ، سبکدوش آئی اے ایس مسٹر درگا شنکر مشرا، سبکدوش آئی پی ایس مسٹر بالاجی شریواستو اور وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکن ڈاکٹر شمیکا روی اس کے ارکان ہیں۔ یہ کمیٹی ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی ہجرت اور دیگر غیر معمولی وجوہات سے ہو رہی آبادیاتی تبدیلیوں کا سائنسی طور پر جائزہ لے گی، ان کی وجوہات کا تجزیہ کرے گی اور مناسب پالیسی، قانون سازی اور انتظامی اقدامات کی سفارش کرے گی۔








Users Today : 254
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2356
Users Last 30 days : 7899
Users This Month : 254
Users This Year : 7913
Total Users : 4569456