Saturday, December 6, 2025
ہومNationalنوی ممبئی میں گوگل میپ نے بتایا غلط راستہ، آڈی کار خلیج...

نوی ممبئی میں گوگل میپ نے بتایا غلط راستہ، آڈی کار خلیج میں گری

کار ڈرائیو کر رہی خاتون کو سیکیوریٹی اہلکاروں نے بچایا

ممبئی،26؍جولائی (ایجنسی) نوی ممبئی کے بیلاپور میں گوگل میپس کے غلط راستہ دکھانے کی وجہ سے ایک آڈی کار خلیج میں گر گئی۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ کار چلانے والی خاتون الوے کی طرف جارہی تھی۔بیلا پور میں گوگل میپس نے خاتون کو پل کے نیچے کا راستہ دکھایا۔ نقشہ دیکھتے ہوئے خاتون نے اوپر جانے کے بجائے پل کے نیچے کا راستہ اختیار کیا۔ نتیجے کے طور پر، اس کی کار دھروتارا جیٹی سے سیدھی خلیج میں گر گئی۔میرین سیکورٹی پولیس نے کار کو خلیج میں گرتے دیکھا۔ وہ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ عورت پانی میں تیر رہی ہے۔ اس کے بعد ریسکیو بوٹ اور گشتی ٹیم کی مدد سے خاتون کو بچا لیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات