Wednesday, December 17, 2025
ہومNationalگوا نائٹ کلب میں آتشزدگی کے ملزم لوتھرا برادران دہلی ایئرپورٹ پر...

گوا نائٹ کلب میں آتشزدگی کے ملزم لوتھرا برادران دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی)گوا کے ایک نائٹ کلب کے شریک مالکان لوتھرا برادران کو منگل کے روز دہلی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا، جہاں حالیہ آتشزدگی کے واقعہ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔آتشزدگی کے بعد دونوں بھائی تھائی لینڈ فرار ہو گئے تھے۔ گرفتاری کے بعد انہیں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گوا کی پولس ان کا ٹرانزٹ ریمانڈ طلب کرے گی۔ دونوں بھائی آج دوپہر تقریباً 1:45 بجے تھائی لینڈ سے دہلی ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔شمالی گوا کے ارپورہ میں واقع ‘برچ بائی رومیو لین، نائٹ کلب میں 6 دسمبر کی نصف شب آگ لگ گئی تھی جس میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کلب کے ملازمین اور دہلی کے چار سیاح شامل تھے۔ زیادہ تر متاثرین دم گھٹنے سے فوت ہوئے۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور کلب لازمی فائر سیفٹی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے بغیر غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔ اسے پہلے بھی مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن مقامی حکام نے اسے بلاک کر دیا تھا۔ تنگ گلی کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششوں میں رکاوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں مہلک حادثہ پیش آیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات