نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی رہائش گاہ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر دھنکڑکی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکڑ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ نائب صدر نے ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد سے بات کی اور انہیں تسلی دی۔ڈاکٹر سنگھ کا کل دیر شام نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے قومی دارالحکومت دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔









Users Today : 77
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2111
Users Last 30 days : 3599
Users This Month : 3585
Users This Year : 3599
Total Users : 4565142