ممبئی کی ایک سیٹ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے اور اب ممبئی کےرکن پارلیمنٹ وائیکر کے رشتہ دار پر ‘ای وی ایم کو ان لاک’ کرنے کے لیے موبائل فون استعمال کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ نے اس وقت سے زیادہ طول پکڑ لیا جب سے الیکشن کمیشن نے اس کے تعلق سے بیان دیا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیاہے ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی پر 4 جون کو ایک گنتی مرکز میں مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے، جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کو بتایاکہ ۔
واضح رہے وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر کے خلاف بدھ کو گورے گاؤں میں ایک گنتی مرکز کے اندر مبینہ طور پر کام کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو وائیکر کے حلقہ کا حصہ ہے۔ ویسے بھی حزب اختلاف کے کئی رہنما ای وی ایم کے مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں اور اب اس مسئلہ کے سامنے آنے کے بعد اس مدے نے اور طول پکڑ لیا ہے۔








Users Today : 203
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 1993
Users Last 30 days : 3071
Users This Month : 3057
Users This Year : 3071
Total Users : 4564614