Saturday, December 6, 2025
ہومNationalلوک سبھا انتخابات: ایگزٹ پولز پر 19 اپریل سے یکم جون تک...

لوک سبھا انتخابات: ایگزٹ پولز پر 19 اپریل سے یکم جون تک پابندی

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں آئندہ لوک سبھا اور آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، سکم اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کے انعقاد، اشاعت یا نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کی مدت 19 اپریل کی صبح 7 بجے شروع ہوگی اور یکم جون کو شام 6:30 بجے ختم ہوگی۔ یہ پابندی ہر قسم کے میڈیا بشمول پرنٹ، الیکٹرانک یا کسی دوسرے طریقہ کے میڈیا پر نافذ العمل ہوگی۔

مذکورہ عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کے اختتام تک 48 گھنٹوں کے دوران الیکٹرونک میڈیا پر رائے شماری یا کسی دوسرے سروے کے نتائج سمیت انتخابی مواد کی نمائش ممنوع ہوگی۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات اور آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشا اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے علاوہ 12 ریاستوں کی 25 اسمبلی نشستوں پر علیحدہ سے ضمنی انتخابات بھی ہونے جا رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات