دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ جسٹس اے ایس اوک کی سربراہی والی بنچ نے کیجریوال کی میڈیکل جانچ کے لیے عبوری ضمانت میں 7 دن کی توسیع کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ بنچ نے درخواست کے دیر سے داخل ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
جسٹس اے ایس اوک کی بنچ نے کہا کہ اہم معاملے پر فیصلہ 17 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔ اس بنچ کے ایک رکن جج گزشتہ ہفتے تعطیلاتی بنچ میں تھے۔ اس وقت آپ نے یہ مطالبہ کیوں نہیں کیا؟ تعطیلاتی بنچ نے کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے کہا کہ وہ سماعت کی درخواست چیف جسٹس سے کریں۔ وزیر اعلی کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے دہلی کے مبینہ آبکاری پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 10 مئی سے 1 جون تک عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو خود سپردگی کرنا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد ان کا وزن 7 کلو کم ہو گیا ہے اور ان کا کیٹون لیول بھی بڑھ گیا ہے۔ صحت کے تعلق سے یہ علامات سنگین ہو سکتی ہیں۔ میکس کے ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا ہے۔ اب پی ای ٹی -سی ٹی اسکین اور بہت سے ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ان کی عبوری ضمانت میں مزید 7 دنوں کی توسیع کی جائے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593123