ہومNationalفوج کا جی ای ایم پورٹل کے ذریعے پہلا بڑا دفاعی معاہدہ،

فوج کا جی ای ایم پورٹل کے ذریعے پہلا بڑا دفاعی معاہدہ،

93 ٹیلی اسکوپک ہینڈلرز خریدے جائیں گے

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی)ہندوستانی فوج نے ایک تاریخی پیش رفت میں سرکاری خریداری کے پورٹل جی ای ایم کے ذریعے اپنا پہلا کیپیٹل پروکیورمنٹ کنٹریکٹ (بڑے پیمانے پر خریداری کا معاہدہ) کیا ہے، جسے دفاعی خرید کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق ‘بائی انڈین، زمرے کے تحت اس معاہدے میں میسرز جے سی بی انڈیا لمیٹڈ سے 25.90 کروڑ روپے کی لاگت سے 93 ٹیلی اسکوپک ہینڈلرز خریدے جائیں گے۔ یہ خریداری فوج کے خرید کے عمل میں ایک انقلابی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں بڑے سرمائے کی خریداری کے لیے جی ای ایم پورٹل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خریداری کے عمل میں لگنے والے وقت میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے، ساتھ ہی مقررہ ضوابط کی مکمل پاسداری اور عمل کی شفافیت بھی یقینی ہو گی۔ اس شفاف، موثر اور ٹیکنالوجی پر مبنی راستے کو اپنا کر ہندوستانی فوج نے اہم ساز و سامان کی تیز رفتار اور منظم خریداری کے لیے ایک نئی راہ کھول دی ہے۔یہ قدم جی ای ایم کے ذریعے اسی طرح کے خریداری کے عمل کو اپنانے کے لیے وسیع تر ادارہ جاتی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر، یہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب حکومت کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے اور مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے میں ہندوستانی صنعت کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان ٹیلی اسکوپک ہینڈلرز کی خریداری سے مختلف آپریشنل حالات میں ہندوستانی فوج کی لاجسٹکس اور میٹریل ہینڈلنگ (سامان کی ترسیل و انتظام)کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات