Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمیرٹھ میں سنٹرل مارکیٹ پر چلا بلڈوزر، اس بار سپریم کورٹ کے...

میرٹھ میں سنٹرل مارکیٹ پر چلا بلڈوزر، اس بار سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی

میرٹھ، 26 اکتوبر:۔ (ایجنسی) میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں واقع سینٹرل مارکیٹ میں ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کے حکم پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ یہ کارروائی آواس وکاس پریشد کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران غیر قانونی قرار دیے گئے ایک بڑے تجارتی کمپلیکس کو مسمار کر دیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھاری فورس کے ساتھ موقع پر موجود رہے۔ کارروائی دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ بہت سے لوگ ویڈیوز بناتے رہے جبکہ دکانداروں کے اہل خانہ چیختے، بلکتے اور انصاف کی دہائی دیتے نظر آئے۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سماعت 27 اکتوبر کو ہونی ہے، جبکہ آواس وکاس نے حکم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عمارت گرانی شروع کر دی۔ کئی دکانداروں نے الزام لگایا کہ انہیں اپنی بات رکھنے یا ریگولرائزیشن (کمپاؤنڈنگ) کے لیے مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ کمپلیکس غیر قانونی تھا تو اتنے برسوں تک انتظامیہ خاموش کیوں رہی؟ کاروباریوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ یہ کمپلیکس تقریباً 35 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک سال قبل یہاں دکان خریدی تھی۔ ان کے مطابق، پچھلے ایک سال سے وہ مسلسل حکومتی دفاتر کے چکر لگا رہے تھے تاکہ دکانوں کے لیے قانونی منظوری حاصل کی جا سکے مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔ ایک متاثرہ خاندان نے روتے ہوئے کہا، ’’ہم نے ہمیشہ بی جے پی کو ووٹ دیا، مگر آج ہماری اپنی ہی حکومت ہم پر ظلم کر رہی ہے۔ اگر ہماری دکانیں توڑنی ہی ہیں تو ہمیں بھی انہی کے نیچے دفن کر دو۔ جب روزگار ہی چھن گیا تو جینے کا کیا مطلب؟‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات