تلنگانہ کے حیدر آباد میں پیر کی صبح ایک اپارٹمنٹ میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں 9 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ مہلوکین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ آگ بلڈنگ میں واقع ایک گودام میں لگی۔ یہ آگ اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کہ کئی لوگوں کو اس سے نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر ایک گودام میں کیمیکلز رکھے تھے۔ اسی گودام میں ایک کار کی رپیئرنگ بھی چل رہی تھی۔ شروعاتی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ یہاں ایک اسپارک سے کیمیکلز نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھگے آگ پورے کمرے سے ہوتے ہوئے اپارٹمنٹ میں پھیل گئی۔ اس کی زد میں آ کر 6 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔











Users Today : 299
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2958
Users Last 30 days : 6664
Users This Month : 6650
Users This Year : 6664
Total Users : 4568207