لاتور، 19 جنوری:۔ مہاراشٹر میں برڈ فلو نے دستک دی ہے۔ لاتور ضلع میں برڈ فلو کی وجہ سے 51 کووں کی موت کے بعد حکام نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں انیمل ہسبنڈری کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شریدھر شندے نے بتایا کہ ہفتہ کو بھوپال ویٹرنری لیبارٹری سے موصولہ رپورٹ میں اُدگیر شہر میں کوّوں کی موت کی وجہ ایویئن انفلوئنزا (H1N1) بتائی گئی ہے۔ڈاکٹر شندے نے بتایا کہ ہفتہ کو اُدگیر شہر کے مختلف علاقوں میں 51 کوے مر گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکام کو 13 جنوری سے باغات اور شہر کے دیگر علاقوں میں مردہ پرندے پائے جانے کی اطلاع مل رہی تھی۔ فی الحال افسران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کوے مردہ پائے جانے والے مقامات سے دس کلومیٹر کے دائرے کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت اور پرندوں اور جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.