Sports

ممبئی نے مدھیہ پردیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی کا خطاب جیتا

31views

بنگلور، 15 دسمبر (یواین آئی)سریہ کمار یادو (48)، اجنکیا رہانے (37)، اور سریانش شیگڑے (ناٹ آؤٹ 36) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی نے اتوار کو فائنل مقابلے میں مدھیہ پردیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ دھواں دھار بلے بازی کرنے والے سریانش شیگڑے کو “پلیئر آف دی میچ” اور ٹورنامنٹ میں 469 رنز بنانے والے اجنکیا رہانے کو “پلیئر آف دی سیریز” سے نوازا گیا۔مدھیہ پردیش کے 175 رنز کے جواب میں ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی، اور 15 کے اسکور پر اوپنر پرتھوی شا (10) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے اور کپتان شریس آئیر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن پانچویں اوور میں تریپریش سنگھ نے شریس آئیر (16) کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سریہ کمار یادو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوَم دوبے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اجنکیا رہانے نے 30 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔اتھرو انکولیکر نے چھ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 16 اور سریانش شیگڑے نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ممبئی نے 17.5 اوورز میں 180 رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے میچ اور خطاب جیت لیا۔مدھیہ پردیش کی طرف سے تریپریش سنگھ نے دو، شیوَم شکلہ، وینکٹیش آئیر، اور کمار کارتکیین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.