International

بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے

35views

بیروت ، 22 اکتوبر (یواین آئی) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔بمباری سے قبل اسرائیلی فوج نے ان مقامات پر موجود تمام عمارتوں کوفوری طور پر خارلی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کم از کم 13 حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں مختلف محلوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے الضاحیہ میں پہلی بار الاوزاعی کے مقام پر اسرائیلی طیاروں سے حملہ کیا۔ لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ سمندر کے کنارے اس محلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حارہ حریک، الحدث اور مضافات میں دیگر محلوں کو نشانہ بنایا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.