اسرائیل سے بھارتی باشندوں کو لے کر مزید دو پروازیں بھارت پہنچ گئی ہیں۔ 274 بھارتی مسافروں کے ساتھ چوتھی پرواز کَل صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اتری۔ مجموعی طور پر اب تک اسرائیل سے 942 بھارتیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ مسافروں نے ایئرپورٹ پہنچنے پر سرکار کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ نے ہوائی اڈّے پر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں اُس تک جاری رہیں گی، جب تک کہ واپسی کے خواہش مند ہر بھارتی باشندے کو، واپس لایا جاتا ہے۔
اس سے قبل دہلی ہوائی اڈّے پر کل صبح سویرے مرکزی وزیر کوشل کشور نے 197 بھارتیوں کو لے کر آنے والی تیسری پرواز کا خیر مقدم کیا۔
آپریشن اجے کا آغاز، حکومت نے اسرائیل میں موجود تقریباً 18 ہزار بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے کیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے، اسرائیل میں تصادم میں شدت آنے کے تناظر میں، 24 گھنٹے کا ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ بھارتی باشندے کنٹرول روم سے ٹول فری نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، جو یہ ہے:1800 1187 97
وہ ای-میل situationroom@mea.gov.in پر رابطہ کر کے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔