
میونسپل کونسل علاقہ میں ترقیاتی منصوبے نافذ کئے جائیں گے: ممتا
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 11جنوری:رام گڑھ میونسپل کونسل علاقہ کے تحت ارگڈا سرکا میں مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاداور بھومی پوجن مہمان خصوصی رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی نے پتھر کے سلیب سے پرداہٹا کر اور ناریل توڑ کر کیا۔ وارڈ نمبر 13 کی جھونپڑی میں جل میناراور عمارت میں فیور بلاک وارڈ نمبر 14 میں جی پی کیمپ میں پلیٹ فارم اور نوناہی ٹانڑ میں نالی اور فیور بلاک وارڈ نمبر 15 کے بدھ بازار میں نالی اور فیور بلاک گھٹوار محلہ میں نالی کی تعمیر کے کام کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ کر کا م شروع کیا گیا۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے ممتا دیوی نے کہا کہ میونسپل کونسل علاقہ میں تیزی سے ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا اور علاقے سے متعلق تمام مسائل کو جلد حل کرنے کے بعد ہر وارڈ میں ترقیاتی اسکیموں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ٹھیکیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ تمام اسکیموں کو معیاری اور مناسب طریقے سے مکمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع 20پوائنٹ کے نائب صدر دنیش منڈا، ضلعی ترجمان مکیش یادو، قبائلی مورچہ کے ضلع صدر گگن کرمالی،رام گڑھ بلاک 20 پوائنٹ کے نائب صدر سمسود خان، خواتین ضلع صدر منجو جوشی، سابق ضلع صدر انو وشوکرما،وارڈ کونسلر گوپال منڈا، راہل سنگھ، پنٹو انصاری، دھیریندر سنگھ، کنور مہتو، قمر الدین خان، سمیر ڈے، امر منڈا، دھرمیندر چوہان، سکندر منڈا، حسن انصاری،ساجد حسین، ٹنکو خان، سمیر حسین، عمران انصاری، راجیش بیدیا، غریب بھویاں سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
