جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ، 4 نومبر :۔ انڈیا الائنس نے ڈمری اسمبلی سیٹ سے جے ایم ایم کے امیدوار کی حمایت کی اور ریاستی وزیر بے بی دیوی نے بیرمو موڑ پر پارٹی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتحادی جماعتوں کے درجنوں کارکنان موجود تھے۔ اپنے خطاب میں بے بی دیوی نے کہا کہ ان کے شوہر جگر ناتھ مہتو اور پھر انہوں نے خود ڈمری اسمبلی حلقہ میں کئی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ترقی کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ وزیر بے بی دیوی کے بیٹے اکھلیش مہتو عرف راجو نے کہا کہ ڈمری ان کے مرحوم والد جگرناتھ مہتو کی جائے پیدائش تھی۔ ان کے والد نے ساری زندگی اسمبلی حلقہ کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ہر کسی کی خوشی اور غم میں شریک رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماں بے بی دیوی کو اس اسمبلی الیکشن میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ڈمری بلاک جے ایم ایم کے صدر راج کمار مہتو عرف راجو، سکریٹری اوپیندر مہتو، وزیر نمائندے راجکمار پانڈے، کیلاش چودھری، دیگنارائن مہتو، قاری برکت علی، بیس نکاتی صدر دیگلال مہتو، نورالدین انصاری، پنکج مہتو، رستم انصاری، سبھاشکر، یو راشن اور دیگر موجود تھے۔ تقریب میں منوج منڈل، وشوناتھ مہتو، جگرناتھ ٹھاکر وغیرہ موجود تھے۔
66
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام کانیں بند کر دی جائیں گی، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا
دھنباد میں جے ایم ایم کے 53 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعلیٰ نے مرکز کو خبردار کیا جدید بھارت...
صدر جمہوریہ پر تبصرہ معاملہ
رانچی میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف شکایت جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 فروری:۔ جنجاتی تحفظ منچ کی خاتون...
اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ ملک میں سب سے پیچھے ہے
گورنر سنتوش گنگوار کا جمشید پور ویمنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب جدید بھارت نیوز سروسجمشید پور، 4 فروری:۔ گورنر...
عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس بھون میںجنتا دربار
کارروائی کے دوران لاپرواہی ناقابل برداشت:شلپی نیہا ترکی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 ؍فروری: عوام کے مسائل کے حل کے...