رانچی 04 نومبر (راست) حالیہ ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر جناب مولانا صابر حسین صاحب مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر صدارت مدرسہ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے احاطہ میں آج ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں کھجری۔ ہٹیا ۔ کانکے اور مانڈر ودھان سبھا کے علماء اور دانشوران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موجود علماء اور دانشوران نے ملک اور ریاست جھارکھنڈ کے موجودہ سیاسی صورت حال ۔ حکومتوں کے رجحانات اور مسلمانوں ۔ دلتوں ۔ آدیواسیوں اور دیگر پچھڑے قبائل کے تئیں حکومتوں کے طرز عمل پر بحث کی۔ میٹینگ میں موجود سبھی دانشوران نے متحد ہوکر جمہوریت و آئین کو بچانے کی آواز بلند کی ۔ خاص طور پر موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلمانوں کے در پیش مسائل اور پریشانیوں میں حکومتوں کے سوتیلے پن پر سوال اٹھائے ۔ تمام شرکاء نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ ہم تمام لوگ ایسی حکمت عملی اختیار کریں جس سے ہمارا ووٹ برباد نہ ہو۔ ہم سب متحد ہو کر اس پارٹی کو ووٹ کریں جو ہمارے حقوق کی آواز بلند کریں۔ ہم ووٹ دینے سے پہلے امیدواروں کے سامنے کھل کر اپنے حقوق رکھیں ۔اس موقع پر بندھو ترکی نائب صدر کانگریس کمیٹی جھارکھنڈ ۔ مولانا ضیاء الہدی اصلاحی جاڑی۔ مولانا عبد القیوم صاحب قاسمی مدرسہ چوک۔ مولانا ابوالکلام صاحب ٹانگر حافظ عبد العزیز صاحب پنڈری۔ حاجی عبد القدوس صاحب بلسوکرا ۔ جناب شاہد صاحب پھٹکل ٹولی۔ الحاج نظام الدین صاحب ایکس اوڈیٹر ۔ جناب محمد شریف صاحب چٹو ۔ جناب مولانا نسیم انور صاحب اٹکی۔ الحاج منظور احمد صاحب اربا ۔ جناب مسلم انصاری صاحب کرکرا مانڈر۔ جناب قربان علی صاحب چانہو ۔ اس کے علاوہ آس پاس کی بستیوں کے علماء و ذمہ داران نے شرکت کی۔
31
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین اور نائب صدر نے چیف سکریٹری الکا تیواری سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،11دسمبر :جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے اعزازی وائس چیئرمین پرنیش سالومن اور اعزازی نائب صدر جیوتی سنگھ...
سونا سوبرن یوجنا کے ذریعے غریبوں میں دھوتی، ساڑھی اور لنگی کی تقسیم میں بے قاعدگی برداشت نہیں
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ...
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے تربیتی کیمپ میں 14 اضلاع سے 24 ٹرینیز نے حصہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین کے بچوں کی ترقی اور...
ڈی سی نے میونسپل کونسل رام گڑھ اور کنٹونمنٹ کونسل رام گڑھ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرام گڑھ، 11دسمبر: کلکٹریٹ ہال میں ڈپٹی کمشنر چندن کمار کی صدارت میں بدھ کو میونسپل کونسل...