
ریاستی حکومت کی اہم اسکیموں؍پالیسیوں پر مبنی جھانکیوں کی نمائش کی جائے گی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20جنوری: ڈپٹی کمشنر رانچی منجوناتھ بھجنتری نے کلیکٹریٹ بلاک-اے میں واقع آڈیٹوریم میں یوم جمہوریہ (26 جنوری 2025) کی تقریبات کے موقع پرمورہابادی گراؤنڈ، رانچی میں شعبہ جاتی جھانکی کی نمائش سے متعلق ایک میٹنگ کے دوران تمام تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی اور کئی ضروری ہدایات دیں۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رانچی دنیش کمار یادو، ایڈیشنل کلکٹر رانچی، رام نارائن سنگھ، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر رانچی، اکھلیش کمار،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کھادی ولیج انڈسٹریز رانچی، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر رانچی مسز اروشی پانڈے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ رانچی مسٹر بادل راج، ضلع سماجی بہبود آفیسر رانچی، مسز سوربھی سنگھ، ضلع زراعت آفیسر رانچی، مسٹر رامشنکر سنگھ اور تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔یوم جمہوریہ (26 جنوری 2025) کی تقریبات کے موقع پر جھارکھنڈ حکومت کی اہم اسکیموں؍پالیسیوں کی بنیاد پراور جھارکھنڈ کے بہترین فن، ثقافت، روایت اور ورثے کی نمائش کرنے والے جھارکھنڈ حکومت کے کل 11 (گیارہ) محکموں کے ذریعہ نمائش کی جارہی ہے۔
(1) محکمہ جنگلات ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی
(2) محکمہ دیہی ترقی
(3) ہوم، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ
(4) محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی
(5) زراعت، حیوانات اور تعاون کا محکمہ
(6) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ
(7) محکمہ سیاحت، فن ثقافت، کھیل اور امور نوجوانان
(8) صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کا محکمہ
(9) کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ
(10) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
(11) خواتین، بچوں کی ترقی اور سماجی تحفظ کا محکمہ جس پر ڈپٹی کمشنر نے جھانکی پردرشن سے متعلق محکموں کے ذریعہ بنائے گئے نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کئی ہدایات دیں اور یوم جمہوریہ (26 جنوری 2025) کی تقریبات کے موقع پر دکھائے جانے والے ٹیبلو سے متعلق ہدایات دیں۔عوامی شکایت کے لیے ابوا ساتھی 9430328080 رانچی ضلع انتظامیہ کا واٹس ایپ نمبر ہے ۔
