Sports

میڈیا کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ:

59views

سنگل مقابلے میں عادل اور ڈبلس میں آنند اور عادل بنے چیمپئن

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍جنوری:جے ایس سی آئی اسٹیڈیم کے ریکٹس کیمپس میں منعقدہ دو روزہ میڈیا کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں صحافیوں کا بیڈمنٹن کی طرف جذبہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب پریس کلب کے صحافی ممبران کھلاڑیوں کا روپ دھار کر کورٹ میں پسینہ بہاتے نظر آئے۔ مقابلے کے پہلے دن منعقدہ میچ میں سماجی کارکن سوامی دیویندر پرکاش اور رانچی پریس کلب کے سابق صدر راجیش سنگھ نے کھلاڑیوں کا تعارف کراتے ہوئے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، جب کہ فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں سماجی کارکن اجے سنگھ تھے۔ مہمان خصوصی اجے ناتھ شاہ دیو تھے۔ دوسرے دن فائنل میچ میں سینئرصحافی ونے کمار کی طرف سےکھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔وہیں سخت سنگلز مقابلے کے فائنل میچ میں عادل حسن نے ابھیشیک سنہا کو ہرا کر لگاتار دو میچ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔ ایک سخت ڈبلز میچ میں عادل حسن اور آنند موہن کی جوڑی نے ابھیشیک سنہا اور مونو کمار کی جوڑی کو 1-2سے ہرا کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ سنگلز اور ڈبلز کے دونوں فائنل میچ دلچسپ رہے۔ فائنل میچ کے تمام جیتنے والوں کو مہمان خصوصی اجے ناتھ شاہد دیو نے ٹرافی اور ونے ورما کے ذریعہ ائر بڈز سے نوازا۔ تمام رنر اپ کو انعام کے طور پر ایئر بڈز بھی دی گئیں۔ اس کے بعد اپنے خطاب میں اجے ناتھ شاہ دیو نے پریس کلب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے جسم اور دماغ دونوں صحت مند رہتے ہیں، اس لیے ہر ایک کو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی کھیل کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ سینئرصحافی ونے کمار نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ رانچی پریس کلب کی طرف سے شروع کی گئی اس روایت کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ پریس کلب کے صدر نے کامیاب تقریب میں اپنا کردار ادا کرنے پر کمیٹی اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کو بنانے میں کلب کے صدر سریندر لال سورین، سکریٹری امرکنت، خزانچی کبیر سنگھ، شریک سکریٹری رتن لال، اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر مونو کمار، ورکنگ کمیٹی کے اراکین آلوک سنہا، وجے مشرا، آر جے اروند، چندن بھٹاچاریہ، سنجے سمن، سوربھ شکلا سمیت تمام ممبران نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.