
لکھنؤ:08جنوری(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ ان کی پارٹی دہلی اسمبلی الیکشن تنہا اپنی طاقت پر لڑے گی اور بہتر مظاہرہ کرے گی۔مایاوتی نے توقع کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن سرکاری مشینری کے غلط استعمال کے ساتھ ہی فرقہ واریت اور دیگر گھناونے اشتہار سے الیکشن کو آلودہ ہونے سے بچائے گا۔مایاوتی نے ایکس ہینڈل پر لکھا’ دہلی اسمبلی الیکشن 5فروری 2025 کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ اس بارے میں کئے گئے اعلان کا استقبال ہے، بی ایس پی یہ الیکشن اپنی پوری تیاری و دمداری کے ساتھ تن تنہا اپنی طاقت پر لڑرہی ہے۔ امید ہے کہ پارٹی اس الیکشن میں ضرور بہتر مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہا’الیکشن جمہوریت کی ریڑھ ہے اور باہو بل و دھن بل سے دور رہنے والی غریبوں۔ مظلوموں کی پارٹی بی ایس پی کمیشن سے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ آزادانہ و غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کے ضمن میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال کے ساتھ ہی فرقہ واریت و دیگر گھناونے پرچار سےا لیکشن کو آلودہ ہونے سے بچائے گا۔
