Jharkhand

منگل کالندی کی عمر پانچ سال میں نو برس بڑھ گئی؛ الیکشن کمیشن نے شکایت کا نوٹس لیا

26views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22 اکتوبر:۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور جھارکھنڈ ریاستی الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے جگسلائی اسمبلی حلقہ کے امیدوار منگل کالندی کے خلاف جھوٹا اور فرضی حلف نامہ داخل کرنے کے معاملے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ بی جے پی لیڈر انکت آنند کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے ابتدائی تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ منگل کالندی نے 2019 اور 2024 کے اسمبلی انتخابات کے حلف نامے میں مختلف عمریں ظاہر کی ہیں۔ سال 2019 میں انہوں نے اپنی عمر 42 سال بتائی تھی جب کہ 2024 کے حلف نامے میں ان کی عمر 51 سال بتائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ اور بی جے پی لیڈر انکت آنند نے اس سنگین معاملے میں منگل کالندی کی نامزدگی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ منگل نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن اور عوام کو گمراہ کیا ہے جو کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 125 (a-ii) کے تحت سنگین جرم ہے۔ انکت آنند نے منگل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انکت آنند کے پیش کردہ ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس میں 2019 اور 2024 کے انتخابی حلف نامے اور اخباری تراشے شامل ہیں، مرکزی الیکشن کمیشن اور جھارکھنڈ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں فوری کارروائی شروع کی ہے۔ کمیشن نے اس پر ابتدائی تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف قانونی عمل کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضلع الیکشن آفیسر کم ڈپٹی کمشنر اننیا متل نے جگسائی اسمبلی حلقہ کے آر او راہل آنند کو اس معاملے کی جانچ کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.