جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍جنوری:آج مورخہ ۱۹ جنوری کو کربلا چوک واقع گلشن ہال میں ڈاکٹر خالد سجاد کی صدارت میں ریاستی انتخاب کو لیکر انجمن ترقی اردو رانچی کی ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی جانب سے اردو کے سینیرصحافی خورشید پرویز صدیقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔اور اعتراف کیا گیا کہ انکی ناگہاں موت سے اردو صحافت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔16فروری کو ہونے والے انجمن کے ریاستی انتخاب کو لیکر تیاری کا جائزہ لیا گیا اور ذیلی کمیٹیوں کے کنوینروں کے درمیان کام کا بٹوارہ کیا گیا۔ کانفرنس کے اخراجات کو لیکر بھی گفتگو ہوئی اور فنڈ کی فراہمی کو لیکر فکر مندی کا اظہار کیا گیا اور سنجیدہ کوشش کئے جانے کی بات کہی گئی تاکہ ریاستی کانفرنس کی کامیابی میں کسی قسم کی مزاحمت سامنے نہ آئے۔ ضلعوں کو جو ہدف دیا گیا ہے، اسے اس ماہ کے اندر بہر صورت پورا کرلینے کی گزارش کی گئی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریاستی کانفرنس ہونے جارہی ہے جسمیں ضلعوں کے منتخب ڈیلیگیٹس ۳۰ رکنی ریاستی کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔آج کی میٹنگ میں صدر اور سکریٹری کے علاوہ ریاستی انتخاب کے لئے ۴ ڈیلیگیٹس کا انتخاب عمل میں آیا۔ سید غفران اشرفی،ڈاکٹر ماہتاب عالم ،حسیب اختر اور معیز الدین مرداھا ریاستی انتخاب میں رانچی کی نمائندگی کریں گے۔ دلی سے ڈاکٹر اطہر فاروقی ، ڈاکٹر خالد اشرف کی منظوری مل چکی ہے۔ سابق ایم پی کامریڈ سبھاشنی علی کے بھی شرکت کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ، جھارکھنڈ ،وزیر تعلیم اور وزیر اقلیتی امور،جھارکھنڈ سے انجمن کا وفد جلد ملاقات کر منظوری کی کوشش کرے گا۔ اردو کے علاوہ ہندی کے بھی بڑے نام اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس پرانے ودھان سبھا ہال میں 16 فروری کو دو سیشن میں کرائی جائے گی۔ ۲۲ ضلعوں کے نمائندگان اس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔آج کی نشست کو ایم زیڈ خان سمیت غفران اشرفی ،اقبال احمد، ،حسیب اختر ، جمیل اصغر، محفوظ عالم، سمیع اللہ خان اصدقی، ماہتاب عالم نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ نہ چھوڑا جائے۔ آج کی نشست میں خصوصی طور پر محمد شکیل احمد،محسن سعید، محمد امان، مجلس کے ماہتاب عالم ،معیز الدین مرداھا شریک تھے۔ انتخاب کی تیاری کو لیکر اگلی جائزہ( review) میٹنگ ۲ فروری کو گلشن ہال میں رکھی گئی ہے۔
14
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام کانیں بند کر دی جائیں گی، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا
دھنباد میں جے ایم ایم کے 53 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعلیٰ نے مرکز کو خبردار کیا جدید بھارت...
صدر جمہوریہ پر تبصرہ معاملہ
رانچی میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف شکایت جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 فروری:۔ جنجاتی تحفظ منچ کی خاتون...
اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ ملک میں سب سے پیچھے ہے
گورنر سنتوش گنگوار کا جمشید پور ویمنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب جدید بھارت نیوز سروسجمشید پور، 4 فروری:۔ گورنر...
عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس بھون میںجنتا دربار
کارروائی کے دوران لاپرواہی ناقابل برداشت:شلپی نیہا ترکی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 ؍فروری: عوام کے مسائل کے حل کے...