Wednesday, July 30, 2025
Google search engine
ہومJharkhandمدھو کوڑا کا اسمبلی الیکشن لڑنے کا خواب چکناچور

مدھو کوڑا کا اسمبلی الیکشن لڑنے کا خواب چکناچور

دہلی ہائی کورٹ سے سزا پر روک لگانے کی عرضی مسترد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 اکتوبر:۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کی کوئلہ گھوٹالہ معاملہ میں ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ مدھو کوڑا نے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے سزا پر روک لگانے کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دی تھی۔اس سلسلے میں فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس نینا بنسل کرشنا نے کہا، ‘درخواست مسترد کر دی جاتی ہے ۔ ‘اس سے پہلے 3 ستمبر کو اس معاملے میں سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ تب سینئر ایڈوکیٹ آر ایس چیمہ اور ایڈوکیٹ ترنم چیمہ نے سی بی آئی کی طرف سے یہ کہتے ہوئے اس درخواست کی مخالفت کی تھی کہ کوڑا کی طرف سے دائر کی گئی اسی طرح کی درخواست کو مئی 2020 میں خارج کر دیا گیا تھا اور اسی طرح کی راحت کی درخواست کرنے والی ان کی تازہ درخواست قابل غور نہیں ہے۔مئی 2020 میں، ہائی کورٹ نے کوڑا کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دینا مناسب نہیں ہوگا جب تک کہ وہ بالآخر بری نہیں ہو جاتے۔عدالت نے تب کہا تھا کہ بڑے پیمانے پر رائے یہ ہے کہ جن لوگوں پر جرائم کا الزام ہے انہیں عوامی عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس لیے کوڑا کی سزا پر روک لگانا اور اسے اس نااہلی کو ختم کرنے کی اجازت دینا مناسب نہیں ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات