National

لوک سبھا الیکشن 2024: اتر پردیش کی کس سیٹ پر کب ڈالا جائے گا ووٹ؟ یہاں دیکھیں تفصیل

137views

اس مرتبہ لوک سبھا انتخاب کے دوران جن ریاستوں میں سبھی سات مراحل میں انتخاب کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا ہے، اس میں اتر پردیش بھی شامل ہے۔ لوک سبھا سیٹوں کے اعتبار سے اتر پردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے، اس لیے یہاں زیادہ مراحل میں انتخاب کرائے جانے کا امکان پہلے سے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس ریاست میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں جہاں الگ الگ تاریخوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 4 جون کو ہوگی اور اسی دن نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔

اس مرتبہ اتر پردیش میں این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخاب یعنی 2019 کی بات کی جائے تو بی جے پی نے 62، بی ایس پی نے 10، سماجوادی پارٹی نے 5، اپنا دَل (ایس) نے 2 اور کانگریس نے ایک سیٹ حاصل کی تھی۔ اس بار کانگریس اور سماجوادی پارٹی متحد ہو کر اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بہرحال، آئیے نیچے دیکھتے ہیں اتر پردیش کی کس سیٹ پر کس مرحلہ میں ووٹ ڈالا جائے گا۔

پہلا مرحلہ (19 اپریل): سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد، رامپور، پیلی بھیت۔

دوسرا مرحلہ (26 اپریل): امروہہ، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا۔

تیسرا مرحلہ (7 مئی): سنبھل، ہاتھرس، آگرہ، فتح پور سیکری، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، اونیا، بریلی۔

چوتھا مرحلہ (13 مئی): شاہجہاں پور، کھیری، دھورا، سیتاپور، ہردوئی، مشرخ، اناؤ، فرخ آباد، ایٹاوا، قنوج، کانپور، اکبرپور، بہرائچ۔

پانچواں مرحلہ (20 مئی): موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، جالون، جھانسی، حمیرپور، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارابنکی، فیض آباد، قیصر گنج، گونڈا۔

چھٹا مرحلہ (25 مئی): سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الٰہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈمریاگنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر، بھدوہی۔

ساتواں مرحلہ (یکم مئی): مہاراج گنج، گورکھپور، خوشی نگر، دیوریا، بسن گاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزاپور، رابرٹس گنج۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.