National

اجودھیا میں جاری ہے زمین کی لوٹ کھسوٹ:اکھلیش

25views

لکھنؤ:12ستمبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ اجودھیا میں بی جے پی لیڈر اور افسر زمین کی لوٹ گھسوٹ کررہے ہیں۔یادو نے جمعرات کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے افسران کی ملی بھگت سے اجودھیا کو لوٹ کا اڈا بنا دیا ہے۔ فوجی کی فائرنگ رینج کی زمین کو کوڑیوں کے داموں میں فروخت کیا گیا ہے۔ کسانوں کو ڈرا کر ان کی زمین کو اونے پونے داموں میں خریدا گیا ہے۔ حکومت کے افسران اور بی جے پی کے لوگ لوٹ میں لگ گئے ہیں اور جہاں لوٹ ہوگی وہاں ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی کے اجودھیا کے لیڈروں نے آج لوٹ کا کالا چٹھا کھولا ہے۔اب سوچئیے جب رام کی نگر میں لوٹ کا یہ حال ہے تو پوری ریاست میں کتنی لوٹ ہورہی ہوگی۔رام مندر کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اجودھیا میں بی جےپی کے لیڈروں نے سستی شرحوں پر زمین ہتھیانا شروع کردیا اور کسانوں کی سرکل ریٹ کو بڑھانے کا مطالبہ نظرانداز کردیا اور جب انہوں نے کسانوں سے سستے داموں میں زمین لے لی اب سریکل ریٹ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ایس پی صدر نے کہا حکومت کے لیڈروں اور افسران کی فہرست اور رجسٹریاں ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے فوج کی زمین پر قبضہ کرلیا جس ڈیفنس کی جانب کوئی نہیں دیکھتا ان زمینوں کو بھی انہوں نے فروخت کردیا۔ اپنی سہولیت کے لئے ریلوے کی لائن تبدیل کردی اور اس زمین کو سرکاری افسران اور بی جے پی لیڈروں نے قبضہ کرلیا جبکہ نئی ریل لائن ڈالنے کے نام پر کئی گھروں کو خالی کرنے کے نوٹس تھما دئیے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی پر زیرو ٹالیرنس کا نعرہ دینےو الوں نے غریبوں اور کسانوں کو آواس وکاس کا ڈر دکھا کر ان سے سستے داموں میں زمینیں لے لیں لیکن سماجوادی پارٹی غریبوں کے ساتھ ہے۔یادو نے کہا کہ وہ ترقی کے خلاف نہیں ۃے۔ اجودھیا ایک ورلڈ کلا س سٹی بنے۔ اس کے لئے وہ ہر تعاون کو تیار ہیں لیکن ترقی کے لئے دماغ کو ہونا ضروری ہے جو بی جے پی لیڈروں کے پاس نہیں ہے۔دو سال بعد جب سماج وادی حکومت آئے گی تو نہ صرف اجودھیا کو عالمی سیاحتی شہر بنائیں گے بلکہ غریبوں کو سرکل ریٹ بڑھا کر معاوضہ دیا جائے گا۔سلطان پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس انکاونٹر کے نام پر قتل کررہی ہے۔ منگیش یادو انکاونٹر کیس میں گاؤں والے بھی کہتے ہیں کہ پولیس رات میں ٹھا کر لے گئی اس کے پاس سے جو موٹر سائیکل ملی اس کی چوری کی رپورٹ واقعہ کے کئی دن بعد لکھی گئی۔ منگیش یادو کے پاس نیا بیگ ملا ، اس بیگ میں نئی کپڑے ملے۔ اصل میں یہ انکاونٹر نے قتل تھا اور یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے تمام انکانوٹر ہوئے جن میں سب سے زیادہ پی ڈی اے کنبے کے لوگ مارے گئے۔انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جس کا دل دماغ منفی ہو اس کے ترقی کی کیا امید کر سکتے ہیں۔ اگر دماغ ہوتا تو پولیس چپل میں انکاونٹر نہ کرتی۔ یہ سرکار لوٹ کے ساتھ ڈر دکھا کر انکاونٹر کررہی ہے۔ جو افسر رات میں قتل کا منصوبہ بنائیں۔ ان سے انصاف کی کیا امید کی جاسکتی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بی جےپی حکومت کسی کی سگی نہیں ہے انہیں اپنا مفاد چاہئے بس۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زمین کی رجسٹریاں دکھاتے ہوئے کہا جب غریب سے زمین لی جارہی تھی تب سرکل ریٹ کیوں نہیں بڑھایا گیا۔ ان زمین رجسٹری میں سب کی فوٹو لگی ہے۔ ان کے کنبے کے لوگوں کو فوٹو لگی ہے۔ اب طے یہ ہے اس کے بعد وزیر اعلی کوئی الگ فہرست نہیں پڑھ پائیں گے۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کے اتحاد توڑنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے یادو نے کہا جس دن بی ایس پی سے اتحاد ٹوٹا دونوں پارٹیوں کے لوگ اعظم گرھ میں عوامی اسٹیج پر تھے میں بھی تھا کسی کو نہیں پتہ تھا کہ اتحاد ٹوٹ گیا۔ میں نے خود فون کر پوچھنا چاہا تھا کہ ایسا کیوں کیا کبھی کبھی اپنی بات چھپانے کے لئے کچھ باتیں کی جاتی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.