National

عید کے موقع پر پانی کا انتظام نہ ہونا دہلی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی: کانگریس

23views

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے راجدھانی دہلی میں پانی کی قلت پر اظہار فکر کرتے ہوئے پانی کی بربادی میں سیاسی لیڈروں کے تعاون اور آبی رساؤ میں دہلی جَل بورڈ و پولیس افسران کی بے حسی اور وزیر برائے آب کے بیانات کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف مجرمانہ معاملہ کے تحت فوراً ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھا ہے۔

یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر نے این سی ای آر ٹی کی نئی کتابوں میں اپنا نام ہونے پر کیا اعتراض، قانونی کارروائی کی تنبیہ

دراصل گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کی عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ کانگریس لگاتار اس بات کو اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو، لیکن ذمہ داران کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہے۔ آج عید کے موقع پر پانی کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے اظہارِ فکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر پانی کا انتظام نہیں ہونا دہلی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ لگاتار نیچے جاتی آبی سطح راجدھانی کے لوگوں کی فکر بڑھا رہی ہے اور اس مشکل وقت میں سبھی کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

’اگنی پتھ منصوبہ پوری طرح منسوخ کر فوج میں بھرتی کا پرانا عمل شروع کیا جائے‘، کانگریس نے پھر کیا مطالبہ

دیویندر یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ دہلی پولیس اور سروس ڈپارٹمنٹ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرے میں آتے ہیں۔ ہم آپ کی توجہ دلانا چاہیں گے کہ کچھ عناصر آبی بحران کا مسئلہ حل کرنے کی جگہ حکومت اور پولیس افسران کے ساتھ مل کر اس ایشو کو سیاسی لڑائی میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے دیولی سے رکن اسمبلی پرکاش جروال کے خلاف ٹینکر مافیا سے 60 لاکھ ماہانہ اُگاہی کا الزام سامنے آیا ہے، جبکہ اس سے قبل پرکاش جروال کے خلاف ٹینکر مالک ڈاکٹر راجندر سنگھ پر خود کشی کا دباؤ ڈالنے کا الزام لگا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرکاش جروال تنہا رکن اسمبلی نہیں ہیں ٹینکر مافیا کی ملی بھگت میں، بیشتر اراکین اسمبلی ٹینکر مافیا سے مل کر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کر رہے ہیں۔

آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب ہوتے تو بی جے پی کو محض 40 لوک سبھا سیٹیں حاصل ہوتیں: آدتیہ ٹھاکرے

دیویندر یادو نے بتایا کہ دہلی کی عوام کو راحت دینے کے لیے دہلی کانگریس نے راجدھانی میں بدعنوان افسران اور سیاسی لیڈران کی سانٹھ گانٹھ کی جانچ کے لیے 16-2015 اور 23-2022 کے درمیان 58 فیصد پانی کے رساؤ کے سبب 17575 کروڑ روپے کے زبردست نقصان کے بارے میں مرکزی وجلنس ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کی تھی، جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے بھی پریس کانفرنس کر کے مجموعی پانی کے پروڈکشن کا 58 فیصد رساؤ اور چوری پر فکر ظاہر کیا تھا۔

’یہ بے حد مشکل فیصلہ تھا‘، راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ چھوڑنے کا کیا اعلان، اب وہاں سے پرینکا گاندھی لڑیں گی الیکشن

لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے خط میں دیویندر یادو نے بتایا ہے کہ 15 جون 2024 کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے راجدھانی میں 280 بلاکوں میں ضروری پانی کی فراہمی کے لیے بے حد کامیاب اور پرامن ’مٹکا پھوڑ‘ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا، جبکہ بی جے پی کی دہلی یونٹ نے اتوار 16 جون کو 14 مقامات پر اپنا احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی حامیوں نے دہلی جل بورڈ کی ملکیت میں توڑ پھوڑ کی۔ سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانا نامناسب عمل ہے۔

Follow us on Google News