لکھنؤ، 01 دسمبر (یو این آئی) پیرس اولمپک میں تمغہ سے محروم رہنے والی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور لکشیا سین نے یہاں اتوار کے دن سید مودی انڈیا انٹرنیشنل ایچ ایس بی سی ورلڈ ٹور سپر 300 بیڈمنٹن چمپئن شپ 2024 میں بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ 2,10,000امریکی ڈالر کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ کے خطابی میچ آج بابو بنارسی داس اسپورٹس اکیڈمی کے اندر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے، جس میں دوسری سیڈ ترشا جولی اور گایتری گوپی چند نے لکشی سین اور پی وی سندھو سے پہلے خواتین کے ڈبلز کا خطاب جیتا اگرچہ مکسڈ ڈبلز کا خطاب اور مردوں کا ڈبلز خطاب جیتنے سے ہندوستانی جوڑیاں محروم رہیں۔ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ لکشیا نے چوتھی سیڈ سنگاپور کی جیا ہینگ جیسن کو سیدھے گیمز میں 21-6,21-7سے ہرا کر پہلی بار سید مودی بیڈمنٹن کا خطاب جیتا۔ لکشیا کو پہلا گیم جیتنے میں صرف 12 منٹ لگے جبکہ انہوں نے دوسرا گیم 16 منٹ میں جیت لیا۔اس سے قبل ٹاپ سیڈ اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے چین کی وو لو یو کو سیدھے گیمز میں 21-14,21-16 سے شکست دے کر تیسری بار سید مودی بیڈمنٹن کا خطاب جیتا۔ سندھو نے اپنے معمول کے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور اپنے حریف کو شاندار اسمیشز اور ڈراپس سے پریشان کرنے میں کامیاب رہی۔ اگرچہ غیر سیڈڈ یو نے سندھو کا بہادری سے سامنا کیا، لیکن وہ 47 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سندھو کے تجربے کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔دوسری جانب ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی دوسری سیڈ ہندوستانی جوڑی نے 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں باو لی جِنگ اور لی کیان کی چینی جوڑی کو 21-18,21-11 سے شکست دے کر خواتین کے ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی غیر سیڈڈ ہندوستانی جوڑی ڈی پووارانوکروہ اور سوپیسارا پیواسمپران کی چھٹی سیڈ تھائی جوڑی سے سخت مقابلے میں 21-18، 14-21، 8-21 سے ہار گئی۔ اسی طرح مردوں کے ڈبلز میں ہندستان کے سائی پرتیک اور پرتھوی کرشنامورتی کے رائے کی جوڑی بھی چین کے ہوانگ دی اور لیو یانگ کی جوڑی سے 14-21، 21-19، 71-21 سے شکست کھا کر رنر اپ بنی۔
61
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
صدرجمہوریہ نے منو بھاکر، گوکیش، ہرمن پریت سنگھ اور پروین کمار کو کھیل رتن سے نوازا
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو ڈبل اولمپک میڈلسٹ شوٹر منو بھاکر، عالمی شطرنج...
آسٹریلیا خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 86 رن سے شکست دی
ہوبارٹ، 17 جنوری (یو این آئی) ایشلی گارڈنر (102) کی سنچری، تالیا میک گرا (55) اور بیتھ مونی (50) کی...
آل انڈیا شطرنج فیڈریشن نے ڈی گوکیش اور کونیرو ہمپی کو اعزاز سے سرفراز کیا
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) نے عالمی چمپئن گوکیش ڈومراجو...
کانہا چٹی پریمیئر لیگ کرکٹ میچ کا ہوا آغاز
کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیںگی، افتتاحی میچ کولیشوری اور ونکھنڈی بلاٹر کے درمیان کھیلا گیا جدید بھارت نیوز سروسچترا، 17جنوری:...