National

’عوام نے ہم میں اعتماد ظاہر کر تاناشاہی طاقتوں کو سخت جواب دیا‘، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ سے کھڑگے کا خطاب

117views

دہلی میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ چل رہی ہے جس میں لوک سبھا انتخاب کے نتائج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے میٹنگ میں اپنی استقبالیہ تقریر کے کچھ اہم نکات ظاہر کیے ہیں۔ انھوں نے سب سے پہلے اٹھارہویں لوک سبھا انتخاب کے بعد ہو رہی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی پہلی میٹنگ میں شامل سبھی لیڈران کا تہہ دل سے استقبال کیا اور پھر اپنی باتیں سبھی کے سامنے رکھیں۔ جو باتیں کھڑگے نہیں اپنی تقریر میں کہیں، وہ اس طرح ہیں…

کانگریس ورکنگ کمیٹی ملک بھر میں پھیلے کانگریس پارٹی لیڈران اور کروڑوں کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہے، جنھوں نے گزشتہ کچھ مہینوں میں سخت محنت کی۔ میں آپ کے عزائم، حوصلہ اور محنت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

عوام نے ہم میں اعتماد ظاہر کر کے تاناشاہی طاقتوں اور آئین مخالف طاقتوں کو سخت جواب دیا ہے۔ ہندوستان کے ووٹرس نے بی جے پی کی دس سالہ تخریب کاری، نفرت و پولرائزیشن پر مبنی سیاست کو خارج کیا ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کانگریس کے سبھی نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتی ہے، جنھوں نے مشکل حالات میں انتخاب لڑ کر جیت حاصل کی۔ انھیں اٹھارہویں لوک سبھا کا رکن بننے پر مبارکباد۔

اس موقع پر میں محترمہ سونیا گاندھی جی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنھوں نے انتخاب کی تیاریوں، اتحاد کی میٹنگوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے طویل تجربات کی بنیاد پر ہم سب کی رہنمائی کی۔

Follow us on Google News