نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عظیم شاعر والمیکی کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رامائن کے مصنف مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر مسٹر کھڑگے نے کہا ’’عظیم مذہبی صحیفہ رامائن کے مصنف عظیم شاعر مہارشی والمیکی جی کے یوم پیدائش پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ سچائی، تحمل، ہمت، پیار، خیر سگالی، مساوات اور ہم آہنگی کے پیغامبر مہارشی والمیکی جی کے کام ہمیں تپسیا، قربانی، محبت اور مسلسل فرض کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ہمیں سماجی انصاف اور غریبوں کے حق میں کھڑے ہونا سکھاتے ہیں۔ “مسٹر گاندھی نے کہا “مہاکاوی رامائن کے خالق عظیم شاعر مہارشی والمیکی جی کے یوم پیدائش پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ آج صبح اس مبارک موقع پر دہلی کے والمیکی مندر کا دورہ کیا۔ مہاتما گاندھی جی نے اس کمپلیکس میں والمیکی سماج کے ساتھ کافی وقت گزارا – باپو نواس میں کچھ وقت رہنے سے تحریک ملی۔ عظیم سنیاسی مہارشی والمیکی جی کو لاکھوں سلام جنہوں نے انسانیت کو سچائی، انصاف اور محبت اور ہمدردی کے ساتھ ہم آہنگی کا راستہ دکھایا۔‘‘محترمہ واڈرا نے کہا “عظیم مذہبی صحیفہ رامائن کے خالق اور سماجی تبدیلی اور مساوات کی علامت آدی کوی مہارشی والمیکی جی کے یوم پیدائش پر تمام ہم وطنوں کو تہہ دل سے مبارکباد۔ ایک زخمی پرندے کے لیے ہمدردی سے متاثر مہارشی والمیکی، جنہوں نے مہاکاوی لکھا، رحم، ہمدردی اور عدم تشدد کا پیغام دیا۔ ان کی زندگی کا پیغام ہندوستانی ثقافت کی بنیاد ہے جس سے کروڑوں لوگ تحریک لیتے ہیں۔
16
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...