National

کھڑگے، پرینکا نے بی پی ایس سی امیدواروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی

49views

بہار میں ڈبل انجن کی حکومت طلباء کی

بات سننے کے بجائے ان پر مسلسل ظلم کر رہی ہے:پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں پر لاٹھی چارج کو شرمناک اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ڈبل انجن ڈبل نوجوانوں پر دوہرے ظلم کی علامت بن گیا ہے۔مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ نوجوانوں کے خلاف آمریت کا استعمال کرکے ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں پیپر لیک کے 70 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ملک بھر میں پیپر لیک مافیا کا جال پھیلانے کا الزام بھی لگایا، جو نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب دھاندلی کا انکشاف ہوتا ہے تو بی جے پی بڑی بے شرمی سے اس کی تردید کرتی ہے یا لاٹھی چارج کرکے نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ بی پی ایس سی کے امتحان میں 3.28 لاکھ نوجوانوں کا مستقبل لٹکا ہوا ہے۔وائناڈ لوک سبھا حلقے سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ واڈرا نے بہار حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے بی پی ایس سی امیدواروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔انہوں نے ٹویٹر پر کہا “بی جے پی کا ڈبل ​​انجن نوجوانوں پر دوہرے ظلم و کی علامت بن گیا ہے۔ اس شدید سردی میں نوجوانوں پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج غیر انسانی عمل ہے۔ بہار میں تین دنوں میں دوسری بار طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ امتحانات میں کرپشن، دھاندلی اور پیپر لیک کو روکنا حکومت کا کام ہے لیکن کرپشن روکنے کے بجائے طلبہ کو آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بہار میں اپنی جائز مانگوں کے لیے آواز اٹھانے والے طلبا کی بات سننے کے بجائے ڈبل انجن حکومت ان پر مسلسل ظلم وستم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بہار میں پیپر لیک ہو رہے ہیں، امتحانات میں بدعنوانی ہو رہی ہے اور دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، اور جب طلبا اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو اس زبردست سردی میں ان پر پانی کی بوندیں پھینک کر ظلم کیا جا رہا ہے محترمہ واڈرا نے کہا، “بہار میں تین دن کے اندر دوسری بار طلبا پر ظلم کیا گیا۔ امتحانات میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو روکنا حکومت کا کام ہے، لیکن بدعنوانی روکنے کےبجائے طلبا کو آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “اس کڑاکے کی سردی میں نوجوانوں پر پانی کی بوندیں پھینکنا اور لاٹھی چارج کرنا غیر انسانی عمل ہے۔
بی جے پی کا ڈبل ​​انجن نوجوانوں پر دوہرے مظالم کی علامت بن گیا ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.