National

تلنگانہ: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات، تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوشش

تلنگانہ: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات، تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوشش
164views

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت خواتین کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشی خود انحصاری کے لیے ٹی ایس آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر اور 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر جیسی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘پرجا پالن’ (عوامی راج) کے تحت خواتین کی نمائندگی اور شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع اور حقوق ملیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی خواتین کی ترقی کے لیے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے نئے پروگرام شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی مدد کے لیے مزید اسکیمیں نافذ کرے گی۔

دریں اثنا، گورنر تملائی سوندرراجن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دی۔ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ورثہ، ثقافت اور روایات صدیوں سے خواتین کو دیوی اور ’شکتی‘ کے طور پر پوجتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہونا چاہئے، جنہوں نے خواتین کے ریزرویشن بل 2023 کو منظور کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی دور اندیش قیادت کے دوران نسوانی قوت کو فروغ ملا ہے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.