Sports

آئی ایس ایل: اڈیشہ ایف سی کے سامنے کیرالہ بلاسٹرز کا چیلنج

18views

بھونیشور، 3 اکتوبر (ہ س)۔ اڈیشہ ایف سی کی ٹیم آج شام اپنے گھریلو میدان کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 25-2024 مقابلے میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں نے اب تک اپنے تینوں میچوں میں ایک ایک جیت حاصل کی ہے۔ اڈیشہ نے گزشتہ ہفتہ کو جمشید پور ایف سی کو 1-2 سے ہرا کر سیزن کی اپنی پہلی جیت درج کی جبکہ کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے گوہاٹی میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کیا۔ اسے آئندہ میچ میں جیت کی راہ پر واپسی کی امید ہوگی۔اڈیشہ ایف سی کے ہسپانوی ہیڈ کوچ سرجیو لوبیرا نے کیرالہ بلاسٹز کے خلاف اپنے 11 میں سے نو میچ جیتے ہیں، جو کہ کامیابی کی شرح 82 فیصد ہے۔ اس کیلنڈر سال میں کیرالہ بلاسٹرز نے اپنے آٹھ لیگ میچوں میں سے صرف ایک میں جیت درج کی ہے۔ انہوں نے ان تمام میچوں میں گول کھائے ہیں اور یہ یقینی طور پر کوچ میکائیل اسٹیرے کے لیے باعث تشویش ہوگا۔اڈیشہ ایف سی اور اس کے شائقین مسلسل دو شکستوں کا سلسلہ ختم ہونے پر خوش ہیں۔ لوبیرا نے مشکل وقت میں ٹیم کے حوصلے بلند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا، ’’میں بہت خوش ہوں کیونکہ آخر کار، ہم نے تین اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔ہر مرتبہ جب زیادہ شائقین اسٹیڈیم آتے ہیں تو وہ ہمیں مشکل لمحات سے نکالتے ہیں۔ میں ان کی حمایت حاصل کرکے خوش ہوں۔‘‘کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے سویڈش ہیڈ کوچ میکائیل اسٹیرے کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم سیزن کے پہلے تین میچوں کے بعد صحیح راستے پر ہے۔ اسٹیرے نے کہا، ’’میں خوش نہیں ہوں، لیکن میں زیادہ اداس بھی نہیں ہوں۔ ہم مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ ہم ابھی بھی مضبوط ہیں اور پوائنٹس جیت رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔‘‘دونوں ٹیمیں آئی ایس ایل میں 23 بار ایک دوسرے سے کھیل چکی ہیں، جس میں کیرالہ بلاسٹرز نے نو میچ جیتے ہیں، جب کہ اڈیشہ نے سات جیتے ہیں۔ سات میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.