لندن، 3 اکتوبر (یو این آئی) انگلینڈ نے جوس بٹلر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے محدود اوورز کے اپنے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔بٹلر آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے باہر رہے تھے۔ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برابری کی تھی اور ایک روزہ سیریز میں بھی معمولی فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بٹلر کی غیر موجودگی میں، فل سالٹ اور ہیری بروک نے بالترتیب ٹی20 اور ایک روزہ ٹیموں کی قیادت کی تھی۔آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں لیگ اسپنر جعفر چوہان، جان ٹرنر اور ڈین موسلی ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ جان ٹرنر اور ڈین موسلی آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی گئی سیریز کا حصہ تھے تاہم انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔انگلینڈ 31 اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم اس طرح ہے: جوس بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل، جعفر چوہان، سیم کرن، ول جیکس، لیام لیونگسٹون، ثاقب محمود، ڈین موسلی، جیمی اوورٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور جان ٹرنر۔
46
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو 83 رن سے شکست دی
پرتھ، 11 دسمبر (یو این آئی) اینابیل سدرلینڈ (110 رن اور ایک وکٹ) اور ایشلے گارڈنر (50 رن اور پانچ...
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رن سے شکست دی
ڈربن، 11 دسمبر (یو این آئی) جارج لنڈے (48 رن اور چار وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ڈیوڈ ملر...
جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے قومی سطح پر اپنی پہچان بنائی
02 خواتین کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے جیتے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 9 دسمبر: جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے شاندار کارکردگی...
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رن سے شکست دی
کبیکھا، 9 دسمبر (یو این آئی) کیشو مہاراج کی مدد سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن...