سری نگر، 19 ستمبر (یو این آئی) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے مسلمان انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (ائی اے ایس) افسر اور سابق جموں وکشمیر پبلک سروسز کمیشن (جے کے پی ایس سی) چیئرمین محمد شفیع پنڈت جمعرات کو انتقال کر گئے۔ وہ 80 برس کے تھے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ محمد شفیع پنڈت گذشتہ ایک ماہ سے دلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سری نگر کے سابق مئیر جیند متو نے ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میرے پیارے چچا،جے کے پی ایس سی کے سابق چیئرمین اور جموں وکشمیر کے سابق ایڈنشنل چیف سکریٹری محمد شفیع پنڈت صاحب کا طویل علالت کے بعد دلی میں انتقال ہوگیا۔انہوں نے کہا: ‘ان کی میت آج سری نگر پہنچے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تجہیز و تکفین آج ہی انجام دی جائے گی۔محمد شفیع پنڈت سال 1969 میں سول سروسز کے امتحانات میں کوالیفائی کرنے والے کشمیر کے پہلے مسلمان تھے۔بیوروکریٹک حلقوں میں انہیں ایک ایسے چیف سکریٹری کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا جیسا جموں وکشمیر نے قبل ازیں کبھی نہیں دیکھا تھا۔نوکری سے فراغت کے بعد نرم گفتار شخصیت کے مالک محمد شفیع پنڈت کشمیر میں کئی سول سوسائٹی اور خدمت خلق کے کاموں میں مصروف تھے۔ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ایک نا قابل تلافی نقصان سے تعبیر کیا ہے۔سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ‘میرے دیرینہ دوست محمد شفیع پنڈت کا انتقال ہوا۔ وہ سال 1969 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے جو جموں وکشمیر اور مرکز میں بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔انہوں نے ‘ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘ریٹائر منٹ کے بعد انہوں نے عوامی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘نرم گفتاراور فطری لحاظ سے انتہائی نرم مزاج شخصیت کے مالک پنڈت جموں وکشمیر کے شاندار جامع ورثے کی علامت تھے اور وہ وادی کے نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل تھے۔جواہر لعل یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل سٹیڈیز کے ڈین اور پروفیسر امتیابھ متو نے کہا کہ محمد شفیع پنڈت ایک ممتاز سول سرونٹ تھے۔انہوں نے پنڈت کو ایک اصلی خاندانی اور ایک شریف النفس شخصیت قرار دیا۔ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہر عامر خان نے کہا:میں ان کے ساتھ گذشتہ 9 برسوں سے رابطے میں تھا وہ ایک انتہائی منکسر المزاج اور سخی شخصیت کے مالک تھے۔
58
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مڈل کلاس پر پھر پڑی جی ایس ٹی کی مار
جی ایس ٹی کونسل 148 اشیاء پر لگ رہے ٹیکس کی شرح پر از سر نو غور کر رہا ہے...
سپریم کورٹ کے سابق جج مدن لوکُر اقوام متحدہ جسٹس کونسل کے چیئرمین مقرر
نئی دہلی، 21 دسمبر:۔ (ایجنسی) سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکُر کو اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل...
کوویت کی سرزمین پرمودی کا ریڈ کارپٹ خیر مقدم
1981 میں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کویت کا دورہ کیا تھا:اب 43 برس بعد مودی پہونچے نئی دہلی-21 دسمبر(ایجنسی)کویت...
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا کویت کا دو...