20
سری نگر،یکم دسمبر(یو این آئی) وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے وہیں گہری دھند کا راج بھی قائم ہے جس سے اہلیان وادی کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا۔سری نگر سمیت وادی کے کئی حصوں میں اتوار کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی۔گہری دھند کی وجہ سے وزیبلٹی اس قدر کم تھی کہ ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں چلانے کے لئے ہیڈ لائٹس چالو کرنا پڑیں جبکہ نماز فجر کے لئے مسجد جانے والے نمازیوں کو بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران معمولی برف و باراں کا مکان۔ان کا کہنا تھا کہ یکم اور 2 دسمبر کو موسم ابر آمود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔