سوالیہ پرچہ میں QR کوڈ شامل کیا گیا تھا: ایگزیکٹیو چیئر مین
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 ستمبر:۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین پرشانت کمار نے JSSC-CGL امتحان پر اٹھنے والے سوالات پر اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرشانت کمار نے کہا کہ پورا امتحان بدعنوانی سے پاک تھا۔ پہلی بار امتحان میں سوالیہ پرچہ کی ڈیجیٹل کوڈنگ کی گئی۔ QR کوڈ ہر سوالیہ پرچہ کے اوپر رکھا گیا تھا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ امتحانی مراکز میں 9217 جیمرز اور 15236 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ امتحان 21 اور 22 ستمبر کو لیا گیا تھا۔پرشانت کمار نے بتایا کہ سوالیہ پرچہ کے جوابات 26 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ جمعرات سے کمیشن کے دفتر میں ہی سی سی ٹی وی نگرانی کے تحت او ایم آر سیٹوں کی سکیننگ شروع کر دی جائے گی۔ کمیشن جلد از جلد نتائج کا اعلان کرے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس امتحان میں چھ لاکھ 39 ہزار 900 امیدواروں کی درخواستیں درست پائی گئیں جن میں سے تین لاکھ چار ہزار 769 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے تھے۔