Jharkhand

نرملا سیتا رمن کے بجٹ سے جے ایم ایم مایوس

33views

کہا- جھارکھنڈ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم فروری:۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بجٹ 2025 پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ جے ایم ایم نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں جھارکھنڈ کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ جے ایم ایم نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں جھارکھنڈ کے لیے کچھ نہیں ہے۔ حکمراں پارٹی نے الزام لگایا کہ نرملا سیتا رمن کے بجٹ میں ریاست اور اس کے عوام کو ‘مکمل طور پر نظر انداز ‘ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سنیچر (1 فروری 2025) کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پر اپنے ردعمل میں جے ایم ایم کے ترجمان منوج پانڈے نے کہا، ‘بجٹ میں جھارکھنڈ کے لیے کچھ بھی تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ پڑوسی ریاست بہار کو کئی منصوبے دیے گئے ہیں، لیکن جھارکھنڈ اور اس کے لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، جے ایم ایم کے رہنما نے الزام لگایا کہ جھارکھنڈ کی معدنیات ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن ریاست کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہمیں توقع تھی کہ مرکزی حکومت ریاست کو 1.36 لاکھ کروڑ روپے ادا کرے گی، لیکن بجٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ 2025-26 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کرتے وقت جھارکھنڈ کے ساتھ ایسا لاپرواہ رویہ کیوں اختیار کیا گیا؟ ‘ نرملا سیتا رمن نے ریاست کے لیے کئی اعلانات کیے ہیں۔ ان میں مکانہ بورڈ کا قیام، مغربی کوسی کینال کے لیے مالی امداد اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) پٹنہ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد شامل ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.