International

جن پنگ نے شیناوترا سے ملاقات کی

8views

بیجنگ، 6 فروری (یو این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں تھائی وزیر اعظم پٹونگٹرن شیناواترا سے ملاقات کی۔مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین آن لائن جوئے اور ٹیلی کام فراڈ کو روکنے کے لیے تھائی لینڈ کی کوششوں اور موثر اقدامات کو سراہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور علاقائی ممالک کے درمیان ہموار تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لیے قانون کے نفاذ، سیکورٹی اور عدالتی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔محترمہ پٹونگٹرن نے کہا کہ تھائی لینڈ چین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنانے اور سرحد پار جرائم بشمول آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف سخت اور مؤثر طریقے سے کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.