Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپارٹی کی مضبوطی کیلئے متحد ہو کر کام کریں:سنجے یادو

پارٹی کی مضبوطی کیلئے متحد ہو کر کام کریں:سنجے یادو

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،15فروری:۔گڈا اسمبلی کے آر جے ڈی ایم ایل اے اور ہیمنت کابینہ کے لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر سنجے پرساد یادو نے چترا کالج کے قریب گراؤنڈ میں آر جے ڈی کی طرف سے منعقدہ شہری اعزازی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مختصر وقت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ بہت مصروف شیڈول ہے، اس کے باوجود انڈیا اتحاد اور آر جے ڈی کے لیڈران جنہوں نے اتنے کم وقت میں شرکت کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ہجوم کی کمی کی وجہ پر وزیر نے کہا کہ ضلع میں جو گروہ بندی چل رہی ہے اسے بند کیا جائے کیونکہ اس سے آپ کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ آپ کو نقصان پہنچے گا۔ اگر بغیر کسی لالچ کے پارٹی کے تئیں بھروسہ رکھتے ہیں تو پارٹی کو مضبوط کریں۔ آر جے ڈی پارٹی لالو پرساد یادو اور تیجسوی کی پارٹی ہےج اور اس پارٹی میں گروہ بندی نہیں چلتی ہے۔ انہوں نے گروہ بندی سے بچنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے آپسی دشمنی دورکرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ آپسی دشمنی دور کرنے کے لئےمل جل کر بیٹھے اور اگر ضرورت پڑی تو میں بھی اس میٹنگ میں موجود ہوں گا اور مسائل کا حل کیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے متحد ہو کر مضبوطی سے کام کریں۔ اس موقع پر سابق وزیر ستیانند بھوکتا، ارون یادو، آر جے ڈی کے ضلعی صدر نول کشور یادو، ریاستی سکریٹری یوگیندر یادو، ارون کمار یادو، مولانا عتیق منصوری ،چندر دیو یادو، دیو لال یادو، رام پرساد یادو، منیش یادو کے علاوہ درجنوں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات