جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4؍ستمبر: جھارکھنڈ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور برسا منڈا تیر اندازی اکیڈمی (سلی) کی صدر، نیہا مہتو کو جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل مدھوکانت پاٹھک نے کہا کہ نیہا مہتو کو صدر آر کے آنند نے نائب صدر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں، نیہا مہتو کی قیادت میں برسا منڈا تیر اندازی اکیڈمی کو کھیلوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں کام کرنے پر ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طرف سے نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اکیڈمی کو یہ اعزاز کھلاڑیوں اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کیے گئے کام کے لیے دیا گیا۔











Users Today : 115
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2217
Users Last 30 days : 7760
Users This Month : 115
Users This Year : 7774
Total Users : 4569317