آسنسول،19اکتوبر (راست) میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 83 میں واقع برن پور کریسنٹ ہائی سکول میں جشن سر سید کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ڈائریکٹر سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے افتتاحی کلمات کہے اور سر سید کی گراں قدر خدمات سے سامعین اور طلبہ کو روشناس کرایا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں میں انجینیئر خورشید غنی معروف شاعر خالق ادیب اور بڑی تعداد میں طلبہ کی گارجین موجود تھے۔ طلبہ نے مختلف علمی ادبی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے جس میں تقریری مقابلہ نظم خوانی کا مقابلہ اور فی البدیہہ تقاریر وغیرہ شامل رہے۔ سر سید کی خدمات کو مشعل راہ بنا کر مستقبل کو کامیاب بنانے کی مہمانوں نے تلقین کی اسکول کی نگراں گلشن آرا بیگم نے بھی طلبہ کو ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593228