ڈالٹن گنج میں ایم پی نے ہری جھنڈی دکھائی؛ پہلے ہی دن لیٹ پہونچی
جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں، 22 ستمبر:۔ وندے بھارت ایکسپریس (21893/21894) بھی اتوار کو پلاموں ضلع سے گزری۔ یہ ٹرین ہفتہ میں ایک بار ٹاٹا نگر سے آئے گی اور پٹنہ جائے گی۔ اسی طرح پٹنہ سے آئے گی اور ٹاٹا نگر جائے گی۔ اس کا اسٹاپ پلاموں ضلع کے ڈالٹن گنج اور گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشنوں پر طے کیا گیا ہے۔ پہلے دن ٹرین کی آمد کے بعد اسے ڈالٹن گنج میں پلاموں کے ایم پی وی ڈی رام نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جب کہ گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر سابق وزیر اور وشرام پور کے ایم ایل اے رام چندرا ونشی نے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈالٹن گنج اور گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشنوں پر ایکسپریس کے ساتھ ہی ایم پی وی ڈی رام نے وندے بھارت ایکسپریس کو ڈالٹن گنج اور گڑھوا روڈ سے چلانے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈالٹن گنج اسٹیشن پر وندے بھارت کی آمد کا وقت 10:42 ہے۔ لیکن پہلے ہی دن وندے بھارت ٹرین 11 منٹ کی تاخیر سے پہونچی۔









Users Today : 55
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2890
Users Last 30 days : 7502
Users This Month : 7488
Users This Year : 7502
Total Users : 4569045