Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandیوکو بینک نےاپنا 83واں یوم تاسیس منایا

یوکو بینک نےاپنا 83واں یوم تاسیس منایا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6جنوری:یوکو بینک نے اپنا 83واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر یوکو بینک کی جانب سے ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔اسی سلسلے میں یوکو بینک، زونل آفس، رانچی کی طرف سے بھسور لال کھٹنگا میں واقع ایک چائلڈ شیلٹر ہوم آشا سینٹرمیں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت یوکو بینک نے آشا سنٹر کو کھانے پینے کی اشیاء، روزمرہ استعمال کی اشیاء اور کھیلوں کا سامان تحفے میں دیا۔ اس موقع پر یو سی او بینک زونل آفس رانچی سے زونل منیجر بھاونا سنہا اور یو سی او بینک کے عہدیدارپون کمار بھارتی، ہری چند مرمو، دیپک کمار سنگھ، ارون کمار، امیت کمار اور کمارمر نال موجود تھے۔ زونل منیجر نے بچوں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی پریزنٹیشن کی تعریف کی انہوں نے خاص طور پر اس چلڈرن شیلٹر میں رہنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے قومی جونیئر سطح پر فٹ بال میں اپنا نام روشن کیا اور دوسرے بچوں کو بھی ان کی پیروی کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکو بینک اپنی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیشہ سنجیدہ رہا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات