پالامو: ممنوعہ نکسلی تنظیم ٹی پی سی کے خلاف پالامو پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ٹی پی سی نکسلائیٹ مہیشور رام کو ہری ہر گنج تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نکسلی ہری ہر گنج تھانہ علاقہ کے بھنوردہ کا رہنے والا ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مہیشور رام علاقے میں اپنی ٹیم کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ وہ ایک پرتشدد واقعہ کے ارتکاب کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پالامو کی ہری ہر گنج پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران پولیس نے مہیشور رام کو گرفتار کرلیا۔










Users Today : 220
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1492
Users Last 30 days : 1878
Users This Month : 1864
Users This Year : 1878
Total Users : 4563421