Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandپیزا پارٹی کے بہانے JMA اسٹور میں ہوئی تھی چوری؛ملازم گرفتار

پیزا پارٹی کے بہانے JMA اسٹور میں ہوئی تھی چوری؛ملازم گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور، 5؍دسمبر: جمشید پور کے بشٹوپور تھانہ علاقے میں واقع JMA Stores Pvt. Ltd. کے دفتر میں لاکھوں روپے کی چوری کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ اس ہائی پروفائل چوری کا ملزم کمپنی کا ہی ایک ملازم رام داس بھٹھا، ولد روی رنجن کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ اس کے پاس سے 891500 روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم، جو پچھلے 20 سال سے اسی کمپنی میں کام کر رہا تھا، نے تفتیش کے دوران اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔
پیزا پارٹی کے بہانے رچی گئی سازش
اس حوالے سے پریس کانفرنس میں معلومات دیتے ہوئے سٹی ایس پی کمار شیوا شیش نے بتایا کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور اس دن دفتر میں صرف تین ملازمین موجود تھے۔ ملزم نے پہلے ملازمین کو پیزا پارٹی کا لالچ دیا، پھر سب کو چھت پر بھیج دیا۔ اس کے بعد ملزم موبائل کال کا بہانہ بنا کر نیچے اتر گیا اور کیش روم سے پیسے غائب کر دیے۔ ایس پی نے بتایا کہ برآمد شدہ رقم دفتر کے احاطے میں ہی ملزم نے چھپا رکھی تھی۔ پولیس نے پیسے ضبط کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
چوری کا کیس کیسے کھلا
یکم دسمبر کی شام کمپنی کے سینئراکاؤنٹنٹ نواس راؤ نے بشٹوپور تھانہ میں 1247000 روپے چوری ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔ یہ کمپنی ٹاٹا موٹرز کی ڈیلرشپ کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ شکایت کے بعد پولیس نے ایس آئی ٹی تشکیل دی، جس کے بعد تمام CCTV فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ تکنیکی شواہد اور نگرانی کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات