قوالی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12؍ستمبر: حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی، ڈورنڈا، رانچی کے ممبران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ کمیٹی نے 11 ستمبر سےچل رہے سالانہ عرس مبارک کے تحت 14 ستمبر کو چادر پوشی اور قوالی سٹیج کی افتتاحی تقریب میں چیف سرپرست کے طور پرشامل ہونے کے لیےوزیر اعلیٰ کو مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران آنجہانی دیشوم گرو شیبو سورین کے لیے ایک خصوصی تعزیتی اجلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کے سربراہ ایوب گدی، جنرل سیکرٹری محمد جاوید انور، رضوان حسین، ذوالفقار علی بھٹو، محمد صادق، پپو گدی، شاہد خان، سمیر حجازی اور مشتاق عالم شامل تھے۔










Users Today : 145
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1776
Users Last 30 days : 2627
Users This Month : 2613
Users This Year : 2627
Total Users : 4564170