Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandوزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کے سمن کے معاملے کی سماعت...

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کے سمن کے معاملے کی سماعت اب 20 جنوری کو ہوگی

جدید بھرت نیوز سروس
رانچی، 6 جنوری:۔ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی شکایت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق کیس کی سماعت 20 جنوری کو رانچی کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ سوموار کی سماعت کے دوران عدالت نے اس معاملے میں نئی تاریخ دی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائر شکایت کے معاملے میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو رانچی کے ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے 25 نومبر کو مسترد کر دیا تھا۔جس کے خلاف ہیمنت سورین نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ انہیں ریلیف مل گیا ہے اور ہائی کورٹ نے ان کی ذاتی پیشی کے حکم پر روک لگا دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات